سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ 2,900 روپے سستا

کراچی: پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 40 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور یہ 2 ہزار 486 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 63 ہزار 273 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تبدیلی عالمی منڈی میں ہونے والے اتار چڑھاؤ کے باعث ہوتی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 29 ڈالر کمی کے بعد 5 ہزار 176 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا اور فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے مہنگا ہو گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











